نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) ہریانہ کے فرید آباد میں گزشتہ ماہ ایک دلت شخص کے گھر میں مبینہ طورپر آگ لگائے جانے کے واقعہ کے بعد مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ کے ذریعہ دیئے گئے متنازعہ بیان پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں سخت اعتراض ظاہر کیا اور انہیں ایوان سے واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جم کر
ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان بالا میں آج جب انسداد بدعنوانی (ترمیمی) بل 2013 پر بحث چل رہی تھی، اس دوران جیسے ہی مسٹر وی کے سنگھ ایوان میں آکر بیٹھے، بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا نے کہا کہ مسٹر وی کے سنگھ نے دلتوں کا جانوروں سے موازنہ کرکے آئین کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں اس ایوان میں بیٹھنے کا حق نہیں ہے۔
جاری۔